لندن۔22جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(جمعہ کو )مزید8میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ لنکا شائر اور ڈربی شائر کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں ورسیسٹر شائر اور وارکشائر کی ٹیمیں ایجبسٹن، برمنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی، لیسٹر شائر اورنارتھمپٹن شائر کی ٹیمیں تیسرے میچ میں گریس روڈ، لیسٹرکے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،چوتھا میچ کینٹ اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان سینٹ لارنس گراؤنڈ، کینٹربری میں کھیلا جائے گا ،
پانچویں میچ میں سمر سیٹ گلوسٹر شائر کی ٹیمیں کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، چھٹا میچ گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں ڈرہم اور یارکشائر کی ٹیمیں ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ جمعہ کو ایونٹ کا آٹھواں اور آخری میچ ہیمپشائر اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔