28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںوادی داریل تاریخی اور ثقافتی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے، ثریازمان

وادی داریل تاریخی اور ثقافتی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے، ثریازمان

- Advertisement -

استور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، گلگت بلتستان ثریا زمان سے ڈائریکٹر لاجورد(پاکستان) آرکیٹکٹ ، ڈاکٹر زہرا حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ثقافت، آثار قدیمہ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لاجورد پاکستان آرکیٹیکٹ ڈاکٹر زہرا حسین نے کہا کہ لاجورد پاکستان چترال ، یاسین اور گلگت بلتستان کے سیاحت و ثقافت کو فروغ ، آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کو محفوظ کرنے سمیت ناگہانی آفت کی صورت میں کلچرل ہیرٹیج و قیمتی نوادرات کے تحفظ کی نشاندھی کا کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر ثریازمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی داریل، جو ضلع دیامر میں ہی واقع ایک تاریخی اور ثقافتی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے، قدیم زمانوں میں علوم کا مرکز تھا۔ آج بھی اس علاقے میں دورِ بدھ مت سے تعلق رکھنے والے علم گاہوں، عبادت گاہوں اور انسانی آبادکاریوں کے آثار موجود ہیں اس عظیم ورثے کو سمجھنے، اور مقامی لوگوں کو اس کی تاریخی افادیت اور مستقبل کے لیے اہمیت سمجھانے کی شدید ضرورت ہے ۔ا

- Advertisement -

نہوں نے مزید کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ضلع دیامر خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے مالامال علاقہ ہے۔ لیکن میرے خیال میں دیامر کی اصل اہمیت کی وجہ اس کے جنگلات اور پہاڑ نہیں، بلکہ اس علاقے میں بسنے والے لوگ، ان کی قدیم تاریخ، اور اس تاریخ کے جا بجا بکھرے آثار ہیں بعض اندازوں کے مطابق کم و بیش 25 سے 30 ہزار پتھروں پر کندہ قدیم عبارتیں، اشکال اور تصاویر اس خطے میں زمانہِ قدیم میں زندگی گزارنے والوں، یہاں سے گزرنے والے افراد اور اقوام، ان کے مذاہب و عقائد اور رسوم و رواج کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتے ہیں ۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514478

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں