27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںوادی سون میں زعفران کی کاشت سے شاندار فصل اور بھاری منافع...

وادی سون میں زعفران کی کاشت سے شاندار فصل اور بھاری منافع حاصل کیا جا سکتا ہے،ماہرین اگرانومی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 جون (اے پی پی):۔آری فیصل آباد کے ماہرین تحقیقاتی ادارہ اگرانومی نے کہا ہے کہ وادی سون میں زعفران کی کاشت سے شاندار فصل اور بھاری منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔آری فیصل آباد کے ماہرین تحقیقاتی ادارہ اگرانومی نے بتایا کہ زعفران دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ اور ادویاتی پودا ہے جس کے پھول کا رنگ تیز زرد سرخی مائل اورخوشبو بھی انتہائی تیز ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زعفران میں 15.6 فیصد پانی،3.35 فیصد نشاستہ و چینی،0.6 فیصدضروری تیل،4.48 فیصد خام ریشہ، 13.4 فیصد ایش اور نائٹروجن سے پاک عرق43.64 فیصد ہوتا ہے جبکہ زعفران میں کافی مقدار میں پوٹاشیم، فاسفورس اور کچھ مقدار میں بوران بھی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زعفران کا تنا زمین کے اندر ہی اندر رہتا ہے جسے کروم، گٹھی کہتے ہیں نیز اس کے پتوں کی لمبائی 35 سے 40 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور یہ پودا مسلسل کئی سال تک ایک ہی جگہ پر افزائش جاری اور پھول پیدا کرتا رہتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین، گلستان، مری، فورٹ منرو، ڈیرہ غازی خان میں بھی اس کی کاشت کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں زعفران کی کاشت کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہوئے ہیں جس سے نہ صرف اس کی درآمد پر خرچ ہونےوالی کثیر رقم بچائی جاسکے گی بلکہ عام لوگوں کی ضروریات بھی سستے داموں پوری ہونے لگیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں