18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںوارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):مندرہ پولیس نے جی ٹی روڈ اور گرد ونواح میں وارداتیں کرنے والے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمید اللہ، سیف، رحمان اللہ اور زاہد خان شامل ہیں۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 17 لاکھ روپے، 3 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان نے دوران تفتیش جی ٹی روڈ اور گرد ونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں