25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںواساخیبر پختون خوا میں ڈیپوٹیشن الاؤنس بند کرنے کے خلاف سینی ٹیشن...

واساخیبر پختون خوا میں ڈیپوٹیشن الاؤنس بند کرنے کے خلاف سینی ٹیشن ورکرز یونین کاصوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):واساخیبر پختون خوا میں ڈیپوٹیشن الاؤنس بند کرنے کے خلاف سینی ٹیشن ورکرز یونین نے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں واسا میں ٹی ایم ایز کے ملازمین نے ڈیبوٹیشن الاؤنس ختم کرنے کے خلاف محکمہ بلدیات کی صوبائی فیڈریشن نے یکم مئی تک الائونس بحالی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔اس حوالہ سے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ فیڈریشن کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں صفائی کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر سینی ٹیشن ورکر ایبٹ آباد محمد خالد جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ نے ایبٹ آباد میں ہڑتال کے لئے کمشنر ہزارہ ،ریجنل منیجر آفیسر ،ڈپٹی کمشنر ،سٹی میئر ،ایگزیکٹو آفیسر واسا اور ٹی ایم او ایبٹ آباد کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔۔صوبائی صدر ملک نوید اور جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ نے دھمکی دی ہے کہ اگر واسا میں صوبہ بھر کے ملازمین کا ڈیپوٹیشن الاؤنس بحال نہیں ہوتا تو کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی۔صوبائی قائدین کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد ،بنوں ،پشاور ،ڈی آئی خان سمیت صوبہ کےسات اضلاع میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی میں ٹی ایم ایز کے سینکڑوں ملازمین کشمکش کا شکار ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 30 اپریل سے پانی سپلائی ،سٹریٹ لائٹس ،صفائی سمیت دفاتر کی تالہ بندی کرکے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں