24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا فیصل آبادکی رواں ماہ کے پہلے 15 روز میں ڈیڈ ڈیفالٹرز...

واسا فیصل آبادکی رواں ماہ کے پہلے 15 روز میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے40 لاکھ روپے کی ریکوری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ریونیو ڈائریکٹوریٹس نے نادہندہ صارفین کے خلاف مہم تیز کردی ہے، اکتوبر کے پہلے پندرہ روز میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے40 لاکھ روپے ریکوری اور نادہندگان کے74 سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے۔ایم ڈی واسا نے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو واسا کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور شہریار حسن کی زیر نگرانی ریونیو افسران و سٹاف نے یکم اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک نادہندہ صارفین کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائیاں کیں اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے مجموعی طور پر40 لاکھ9 ہزار سے زائد کی ریونیو ریکوری کی۔

جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے21 لاکھ48 پزار روپے جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے18 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری کی اسی طرح مجموعی طور پر 74 ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹے گئے جن میں ویسٹ میں 51 جبکہ ایسٹ میں 23 نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے گئے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور ان کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں مزید کہا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ تمام سب ڈویژنز کو صارفین کے بلز کی اقساط کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں