فیصل آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ریونیو ڈائریکٹوریٹس نے ماہ اگست کے دوران 32 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جبکہ جولائی کے مہینے میں ریونیو ریکوری 30 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رہی تھی۔
واضح رہے کہ ایم ڈی واسانے ریونیو ڈائریکٹو ر یٹس کو ریونیو ریکوری میں اضافہ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ شہریار حسن اور ڈائریکٹر ریونیو ویسٹ عمر افتخار نے خصوصی کاوشیں کیں اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان سے ریونیو ریکوری کرنے کی ہدایت کی تھی ،جس کے نتیجے میں دونوں ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے اگست کے مہینے میں 32 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی گئی جو کہ جولائی کے دوران کی گئی ریونیو ریکوری 30 سے 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایم ڈی واسا نے اگست کے مہینے کے دوران ریکارڈ ریکوری پر ڈائریکٹرز ریونیو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ شہری اپنے ذمہ واسا کے واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ واسا کی ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو سکے جس سے شہریوں کو مہیا کی جانے والی فراہمی و نکاسی کی معیاری سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ واسا کے ماہانہ بلز اور واجبات کی عدم ادائیگی پر صارفین کے کنکشن بھی منقطع کئے جارہے ہیں اور اس پریشانی سے بچنے کے لئے صارفین اپنے ماہانہ بلز بروقت جمع کرائیں۔