لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):واسا لاہور نے بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا۔منگل کے روز اب تک جیل روڈ پر 19 ملی میٹر بارش ہوئی،ایئرپورٹ 12 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 57 ،لکشمی چوک 66،اپر مال 33 ،مغلپورہ 15 ،تاجپورہ 22 ،نشتر ٹائون 54،چوک نا خدا 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پانی والا تالاب 37،فرخ آباد 32 ،گلشن راوی 97 ،اقبال ٹائون 54 ،سمن آباد 16،جوہر ٹائون 48 اور قرطبہ چوک 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ بارش 97 ملی میٹر گلشن راوی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔بیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے ۔