31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا

واسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا

- Advertisement -

ملتان ۔ 23 مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں واسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے حالیہ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر فراہمی آب کے حوالے سے واٹر سپلائی ڈویژن کو خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور تمام ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو ضرورت کے تحت ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا ہےتاکہ ہیٹ ویو کے دوران واٹر سپلائی کی کمی کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے واٹر سپلائی کے حوالے سے تمام شکایات کا جنگی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ٹیوب ویلز ،فلٹریشن پلانٹس اور ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے جاری کیے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے واٹر سپلائی ڈویژن کے آفس کا دورہ کیاجہاں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عمر ظفر گرمانی نے شہر بھر میں فراہمی آب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کے زیر انتظام تمام ٹیوب ویل ،واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریشنل ہیں ،قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے پیش نظر واٹر باؤزر کے ذریعے بھی فراہمی آب دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ایم ڈی واسا نے گلگشت کے علاقے میں واٹر ورکس اور فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ بعدازاں منیجنگ ڈائریکٹر واسا نےسمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن اور وہاڑی چوک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری کو مکمل فعال اور مؤثر حالت میں رکھنے اور تمام ڈسپوزل سٹیشن پر سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے،ڈسپوزل سٹیشنز پر موجود جنریٹرز کو ہمہ وقت تیار رکھنے کی ہدایات کی۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ نکاسی آب کے سسٹم میں رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں