واسا ملتان کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں ،52 لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں، 190 کنکشن منقطع

110
WASA
WASA

ملتان۔ 10 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں پیر کے روز مجموعی طور پر 52 لاکھ 21 ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں اور 190 گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع کر دئیے گئے ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ریکوری افسران کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی تمام سرکل انچارجز نے 35 صارفین کو گھریلو، 12 صارفین کو کمرشل اور 10 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری محمد ارشد، عبد المجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹرز شریک تھے۔ ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اورجون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔