17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا کاشکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری...

واسا کاشکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 10 مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان خالد رضا خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے خصوصی پلان کے تحت فراہمی و نکاسی آب سروسز کا بلا تعطل سلسلہ جاری ہے۔شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے ۔تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا۔ شاہ فیصل کالونی،محلہ شیخاں سٹریٹ نمبر2،نو بہار نہر روڈ سمیجہ آباد،رحمان پورہ،نقشبند کالونی،Tبلاک سٹریٹ نمبر12،بستی خدادا د وارڈ نمبر6،سب وے سٹریٹ، بریک سر کلر لائن حرم گیٹ،سلمان پورہ،مین نشتر روڈ،پیران صائب کالونی،منیر آباد سٹریٹ نمبر3،عثمان آباد سٹریٹ نمبر5،عدنان ٹاؤن،دائرہ بستی، غلام آباد گلی نمبر7،فیضی روڈ بیری والی مسجد،رضا کالونی، مختیار ٹاؤن،الجیلان ٹاؤن سکول والی گلی،ٹی بی ہسپتال روڈ، ٹویا تقی شاہ بلیڈر والی گلی کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں