واسا کا بل نادہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، 169 کنکشنز منقطع

124

ملتان۔ 23 جنوری (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا )چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کی کھوج لگانے اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں ٹاسک دیا گیا ہے۔ منگل کے روز کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران تمام سرکل انچارجز نے فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

جائزہ اجلاس میں افسران نے 30 لاکھ 77 ہزار روپے کی وصولی، 169 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع ، 68 صارفین کو گھریلو،31 صارفین کو کمرشل اور 14 صارفین کی کیٹیگری کی تبدیلی اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد، عبدالمجید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر شریک تھے ۔ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو جنوری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔