واسا کا شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری

157
PDMA
PDMA

لاہور۔1فروری (اے پی پی):واسا نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا۔واسا ہیڈ آفس کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر 16ملی میٹر،ایئرپورٹ پر17.5 ملی میٹر ، ہیڈ آفس گلبرگ میں 10 ملی میٹر، لکشمی چوک 5ملی میٹر، اپر مال پر 16 ملی میٹر مغلپورہ 7 ملی میٹر،تاجپورہ 9ملی میٹر، نشتر ٹائون 8 ملی میٹر ،

چوک ناخدا میں 3 ملی میٹر بارشپانی والا تالاب 4ملی میٹر، فرخ آباد 2 ملی میٹر ، گلشن راوی 3ملی میٹر، اقبال ٹاون 1 ملی میٹر، سمن آباد میں 3 ملی میٹر ، جوہر ٹائون 5 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

سب سے زیادہ بارش 17.5 ملی میٹر گلبرگ میں ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہاکہ واسا لاہور کے نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے مزید بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔