واسا کا نادہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن،30 لاکھ 65 ہزار روپے کی وصولی،126 کنکشنزمنقطع کر دیے

114
Wasa
Wasa

ملتان۔ 21 دسمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹرواسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پرسیوریج اور واٹرسپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کےخلاف بلا امتیازکریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرانجینئرنگ وچیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ تمام ریکوری افسران کو دیئے جانے والے ٹاسک اورکارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کر رہے ہیں۔ تمام ریکوری اورانجینئرنگ افسران کو سیوریج اور واٹرسپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پرڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے تمام ریکوری افسران کوغیرقانونی کنکشنزکا کھوج لگانے اورڈیفالٹرزسے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روزبھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجزنے21دسمبرکو فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اورنادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرنے تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرزکے اکاؤنٹس کی پراگریس جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگرایشوزبارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کے روز30لاکھ65 ہزار روپے کی وصولی کرکے 126 کمرشل اورگھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے،126صارفین کو گھریلو،07 صارفین کو کمرشل اور21 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اورمسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روزشعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجزاور ریکوری انسپکٹراجلاس میں شریک تھے ،ڈی ایم ڈی واسا نے دسمبرکے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔