واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے، ایم ڈی واسا

110
وائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹائون کا دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد۔ 19 مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی شکایات مقرر کردہ ٹائم فریم میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور شہری کسی بھی وقت اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کی فری ہیلپ لائن 1334 سمیت کسی بھی پلیٹ فارم سے جو بھی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کررہا ہے جس سے عوام کا واسا پر اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا شہریوں کو سروسز ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے جس کے لئے درج کروائی گئی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے اور اسی دورانیہ کے اندر ہی اسے مکمل کیا جانا لازمی ہے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ اس طرح صارفین کو پینے کا صاف پانی جاری کردہ شیڈول کے مطابق دن میں دو مرتبہ سپلائی کیا جارہا ہے اور پانی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے واسا کا عملہ مسلسل مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرتا ہے جس کا واسا کی جدید لیب سے تجزیہ کروایا جاتا ہے اوراس تجزیاتی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے۔