فیصل آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ21 لاکھ روپے سے زائد ریکوری جبکہ بلز کی عدم ادائیگی پر221 نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔ایم ڈی واسانے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کیں جس کے تحت دسمبر میں نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ21 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری گئی
جبکہ نادہندگان کے221 سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 73 لاکھ 68 ہزارروپے سے زائد ریکوری کی اور115 نادہندگان کے کنکشن منقطع جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے48 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری ا ور 106 نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے جس کے تحت ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے جو صارفین بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں مزید کہا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔