واشنگٹن،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے وفد کی ملاقات،معاشی استحکام بارے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

127
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے وفدنے ملاقات کی جس کی قیادت وائس چیئر پبلک سیکٹر جے کولنز کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی استحکام اور ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں ( ایس او ایز)، پنشن اور حکومت کے سائز کو کم کرنے کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے طویل المدتی “روڈ ٹو مارکیٹ” حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر بین الاقوامی سرمایہ کاری مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانا بھی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی طویل مدتی ترقی پر مرکوز ہے جس میں بین الاقوامی سرمایہ کاری مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملکی اقتصادی ترقی کے فروغ اور عالمی معیشت میں اپنی موجودگی مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، اس کے تحت ممکنہ طور پر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش اور ان کی فروغ دینے کی کوششیں شامل ہوں گی۔