
واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی )کے وفد نے سی ای او انجینئر ہانی سالم سنبول کی قیادت میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے آئندہ تین سالوں میں فریم ورک معاہدے کے تحت 3 بلین امریکی ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ بشمول 269 ملین امریکی ڈالر براہ راست فنانسنگ اور سنڈیکیشن کے ذریعے فراہم کرنے پر آئی ٹی ایف سی کی حمایت کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔