واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے سوڈانی فوج میں ملٹری انڈسٹریز کے ڈائریکٹر میر غنی ادریس سلیمان پر پابندیاں عائد کر دیں۔

81
America

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے سوڈانی فوج میں ملٹری انڈسٹریز کے ڈائریکٹر میر غنی ادریس سلیمان پر پابندیاں عائد کر دیں۔

العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ میر غنی ادریس نے سوڈانی فوج کے فائدے کے لئے ایران اور روس سے ڈرونز کی خریداری میں نمایاں کردار ادا کیا اور سوڈان میں جنگ کو وسعت دینے کا سبب بن گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سوڈانی فوج نے امن کے بجائے ڈرون کی خریداری کو ترجیح دی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق میر غنی ادریس غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول میں درج داخلی سکیورٹی سروس کے دفتر کے سربراہ ہیں۔ یہ سوڈانی مسلح افواج کا دستہ ہے جو بنیادی طور پر ہتھیاروں کی خریداری اور ان کی پیداوار کا ذمہ دار ہے۔