وافر مقدار میں پٹرولیم پراڈکٹس موجود ہیں،وزارت پٹرولیم

100

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے واضح کیا ہے کہ ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے وافر مقدار میں پٹرولیم پراڈکٹس موجود ہیں، اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس کے ذخائر معمول کی ضروریات کے مطابق ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ 15 روزہ اجلاسوں کے ذریعے پٹرولیم پراڈکٹس کے سٹاک کا مستقبل جائزہ لینے کیلئے موثر میکنزم موجود ہے۔