واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

114

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دلخراش واقعہ ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔ نیشنل کرائسز سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔