37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںوالدین اور اساتذہ بچوں کو اسلامی اور اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرائیں،...

والدین اور اساتذہ بچوں کو اسلامی اور اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرائیں، ایجوکیشن فزالوجسٹ سلمان آصف صدیقی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد سٹی میئر و لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جلال بابا آڈیٹوریم میں طلبہ ، والدین اور اساتذہ کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی ایجوکیشن فزالوجسٹ و ڈائریکٹر آئی آر ڈی سی سلمان آصف صدیقی تھے۔ سیمینار کا بنیادی مقصد دور جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے اندر تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر سلمان آصف صدیقی نے کہا کہ طلبہ مستقبل میں قوم کے معمار ہیں، اگر آپ انہیں صحیح تربیت دیں گے تو وہ ایک اچھے اور مضبوط معاشرے کے لئے صحیح بنیاد ثابت ہوں گے، بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ اور قوم وجود میں آتی ہے اس لئے ایک اچھا پودا ہی مستقبل میں تناور درخت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں بچے کی صحیح دینی و اخلاقی تربیت اور اصلاح کی جائے تو بلوغت کے بعد بھی وہ ان پر عمل پیرا رہے گا، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ دور حاضر کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو اسلامی اور اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرائیں اور سکول اور کالجوں میں نمبروں اور پوزیشن کی دوڑ سے دور رکھیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاکی جانب سے بچوں کی تربیت پر سوالات کئے گئے۔ میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی جانب سے سلمان آصف صدیقی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589429

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں