والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

78
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

پشاور۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسین پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہمات کی موثر نگرانی کو یقینی بنائی جائے تاکہ اس خطے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔

یہ ہدایات انہوں نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے ہمراہ حیات آباد اور ریگی سمیت دیگر علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کی نگرانی کرتے ہوئے دیں۔ چیف سیکرٹری نے پولیو سٹاف سے بھی ملاقات کی اور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2496ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں کی سکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔