ایبٹ آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ضلع ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کے تحت 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وائٹامن ڈراپس پلانے کا عمل جاری ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد، ثنائ فاطمہ نے کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس دوران انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مانیٹرنگ کی تاکہ مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وائٹامن ڈراپس ضرور پلائیں۔ انہوں نے والدین سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ہم اپنے بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔والدین کی شمولیت اور تعاون سے یہ مہم کامیاب ہو گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام والدین اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518970