23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںوالدین کی اطاعت حکم خدا وندی اورسنت رسول ؐہے، مریم نواز

والدین کی اطاعت حکم خدا وندی اورسنت رسول ؐہے، مریم نواز

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی اطاعت حکم خدا وندی اورسنت رسولۖہے ، اپنے والدین کی خدمت فرض اول سمجھ کرکیجئے۔ اتوار کے روز والدین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھا ئوں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالی کا حکم، سنت رسولؐ اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کیلئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعائوں کا ثمر ہے،والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے، اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے،

- Advertisement -

دعا ہے اللہ تعالی سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ان بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہوگئے، میں ان والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں