26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںوالٹن روڈ امتحانی سنٹر سے امیدوار کی جگہ پرچہ دیتا نوجوان پکڑا...

والٹن روڈ امتحانی سنٹر سے امیدوار کی جگہ پرچہ دیتا نوجوان پکڑا گیا

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خفیہ ٹیموں کی اطلاع پر چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے والٹن روڈ کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں چیکنگ کے دوران انہوں نے امیدوار کی جگہ پرچہ دیتا لڑکا رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق پکڑا گیا لڑکا چیئرمین ٹاسک فورس کے سوالات کے اطمینان بخش جواب بھی نہ دے سکا جبکہ اپنا نام بتانے سے بھی انکاری تھا۔

- Advertisement -

چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے لڑکے کو ایف آئی آر کے اندراج اور مزید قانونی کارروائی کیلئے حوالہ پولیس کرتے ہوئے تفتیش قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں