وال سٹریٹ جنرل کی کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر دینے کی خبر کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو شریف برداران کے کارناموں کا معمول ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

184
APP58-18 ISLAMABAD: October 18 – Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain along with Federal Minister for Petroleum and Natural Resources Ch Ghulam Sarwar Khan briefs media personnel at PID. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جنرل کی کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر دینے کی خبر کوئی بڑی بات نہیں بلکہ یہ تو شریف برداران کے کارناموں کا معمول ہے ،شریف برادران کی کرپشن کے اتنے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ عوام کے گنتی کے لئے زیرو ہی ختم ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے میں 20ملین ڈالر کی ادائیگی کوئی بڑی خبر نہیں ہے ،شریف برادران نے اتنی کرپشن کی ہے کہ یہ چیزیں اب معمولی لگنا شروع ہوگئی ہیں ،اب پتہ نہیں کہ کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر خیرات میں دیئے ہیں یا کس کام کے لئے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی کرپشن کے بارے میں اب خبریں ایک معمول بن چکی ہیں ۔