سڈنی۔ 21اکتوبر (اے پی پی) بحرالکاہل میں واقع جزیرہ وانوآتو کے قریب سمندر میں پیر کی صبح زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز وانوآتو کے ساحل سے 54کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ پیر کی علی الصبح 2 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کے مرکزکی گہرائی 226.08 کلو میٹر تھی۔ واضح رہے کہ حالیہ زلزے سے 12گھنٹے قبل وانوآتو کے ساحل سے 91کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔