36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںوانڈا خالق شاہ میں اراضی تنازعے پر دو فریقین کی فائرنگ کی...

وانڈا خالق شاہ میں اراضی تنازعے پر دو فریقین کی فائرنگ کی زد میں ا ٓکر 13 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وانڈا خالق شاہ میں اراضی تنازعے پر دو فریقین کی فائرنگ کی زد میں ا ٓکر 13 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ بند کورائی کی حدود وانڈا خالق شاہ میں 65 سالہ سیف اللہ مروت اپنا بیٹے نصیب گل کے ہمراہ اراضیات کی دیکھ بھال کے لیے جا رہے تھے کہ دو فریقین کے درمیان ان کی اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ شروع ہو گئی ،

فائرنگ کی زد میں آ کر باپ بچ گیا جبکہ نصیب گل مروت موقع پر جاں بحق ہو گیا، بند کورائی پولیس نے باپ کی رپورٹ پر فریقین اول کے فخر شاہ ،راشد شاہ ولد شہنشاہ ، فریق دوم کے تصور شاہ ، عامر شاہ اور مرتضیٰ شاہ ولد مصطفیٰ شاہ اور سردار شاہ ولد نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں