واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا) راولپنڈی نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ورلڈ ڈینگی ڈے منایا

171

راولپنڈی۔ 14 جون (اے پی پی):واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا) راولپنڈی نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ورلڈ ڈینگی ڈے منایاگیا ۔عوام کو ڈینگی سے بچاو کی آگہی دینے کیلئے لیاقت باغ کے باہر واک کا اہتمام کیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف ، ڈائریکٹر ایڈمن واسا عمر فاروق سمیت افسران و دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے انسداد کے لیے سب اداروں سمیت عام عوام کو ملکر کام کرنا چاہیے ڈینگی کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ان کہنا تھا کہ واسا کی حدود میں دفاتر کی صفائی چھتوں اور گوداموں کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے واسا راولپنڈی نے ڈینگی کے انسداد کے لیے پانی کی لیکجز کو مکمل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ٹیوب ویلوں کے گرد پانی جمع نہیں ہونے دیا جا رہا ،ٹیوب ویلوں کے والو چیمبر کو خشک رکھا جا رہا ہے ۔

ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر کی مکمل صفائی رکھیں ۔چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے انسداد کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھیں اور تصاویری ثبوت افسران کو بھجوائیں ۔ پانی لیکجز اور جمع ہونے کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائےاس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی