واپس جانے والے 64 افغان شہریوں کو آج الوداع کہا ، نگران وزیر داخلہ

74
واپس جانے والے 64 افغان شہریوں کو آج الوداع کہا ، نگران وزیر داخلہ

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا سفر شروع کرنے والے 64 افغان شہریوں کو آج ہم نے الوداع کہا ۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی کسی بھی غیر ملکی جس کے پاس ضروری دستاویزات نہ ہوں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔