واپڈا ، آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

39
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں،اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 112700کیوسک اور اخرج 144400کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 41900کیوسک اور اخراج41900کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر آمد42900کیوسک اور اخراج45000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد38300کیوسک اور اخراج5900کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1436.15فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.795 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1154.40فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.959 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.120 ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔