38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںواپڈا اور کیپکو جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے جلائے گئے گھروں...

واپڈا اور کیپکو جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے جلائے گئے گھروں کو بحال کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی): واپڈا اور کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) چند روز قبل مشتعل افراد کے ہاتھوں جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے نذرآتش کئے گئے گھروں کو بحال کریں گے۔واپڈا اعلامیہ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپکو کے اکثریتی حصص واپڈا کی ملکیت ہیں۔ واپڈا اور کیپکو کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے تحت پاکستان کی مسیحی برادری سے یک جہتی کا اظہار ہے۔اعلامیہ کے مطابق واپڈااس بارے میں حکومت پنجاب سے رابطہ میں ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے کیا جارہا ہے جس کے فوری بعد مسیحی برادری کے گھروں کی ہنگامی بنیاد پر بحالی شروع کر دی جائے گی۔\932

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں