واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

108

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 13 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1431.56 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.547 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1106.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.468ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 639.10 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.014 ملین ایکڑ فٹ ہے۔