واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

95
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 20200کیوسک اور اخرج 21900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد18300 کیوسک اور اخراج18300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد30700کیوسک اور اخراج45000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15500کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.834 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔