اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد111400 کیوسک اور اخراج 140000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15500 کیوسک اور اخراج15500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18400 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد44000 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1544.76 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.750 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1220.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.717 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ ہے۔