اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15000کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج 8000کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9300 کیوسک اور اخراج300کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7100کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1173.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.839 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیرا ج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔