13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںواپڈا نے مینز اور ویمنز رسہ کشی نیشنل چمپئن شپ جیت لی

واپڈا نے مینز اور ویمنز رسہ کشی نیشنل چمپئن شپ جیت لی

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):واپڈا نے 15واں مینز اور دوسرا ویمنز رسہ کشی نیشنل چمپئن شپ 25-2024جیت لیا۔واپڈا نے مینز، ویمنز اور مکس سمیت تمام کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ مینز کے فائنل میں واپڈا نے ریلوے کو شکست دی، ویمنز کیٹیگری میں واپڈا نے ہایر ایجوکیشن کمیشن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مینز ویمنز مکس کیٹیگری میں بھی واپڈا نے ایچ ای سی کو شکست دیکر میدان مار لیا۔

چمپئن شپ کا انعقاد پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن اور سپورٹس ڈائرکٹوریٹ منہاج یونیورسٹی کے اشتراک سے واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوا۔چمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا کے علاہ ریلوے، پولیس، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں۔

- Advertisement -

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل منیجر سپورٹس،صدر واپڈا سپورٹس بورڈ امداد اللہ میمن تھے جنہوں نے فاتح اور رنرز اپ ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس چمپئن شپ کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان میں رسہ کشی کے کھیل کو فروغ ملا بلکہ تمام ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھی ایک پلیٹ فارم میسر ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں