واپڈا نے پاک نیوی اور ماڑی پیٹرولیم نے آرمی کلرز کو شکست دے کر ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

73
Azlan Shah Cup
Azlan Shah Cup

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی اور ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان آرمی کلرز کو شکست دے کر ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ کے دلچسپ مقابلے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں ۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے زبردست کھیل پیش کرتے پاکستان نیوی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

واپڈا کی جانب سے اعجاز احمد نے دو جبکہ رومان خان، حنان شاہد اور اویس ارشد نے ایک، ایک گول کیا ، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان آرمی کلرز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تاہم پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ماڑی پیٹرولیم نے آرمی کلرز کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح سمیٹی ، ماڑی پیٹرولیم کے ارباز احمد نے 2 گول کیے ۔