24.9 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںواپڈا کا دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج...

واپڈا کا دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار بارے رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 72 ہزار 600 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1477.88 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.132 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1162.50 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.235 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں