واپڈا کی آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادوشمار بارے رپورٹ

74

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےجمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 16 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 600 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1402 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1061.25 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.088ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔