واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

129
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جار ی کر دیے ہیں۔ جمعے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ94 ہزار400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 88 ہزار900 کیوسک اور اخراج 88 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 4 لاکھ 21 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ21 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29ہزار800کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 90 ہزار900کیوسک اور اخراج 73 ہزار400 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1540 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.191 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1208فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.796 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے۔