واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

76
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادوشمار جار ی کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار300کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 22 ہزار800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار900کیوسک اور اخراج 29 ہزار900کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ16 ہزار 800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28ہزار400کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1228.00فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.191 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔