واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

188
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 600کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار400 کیوسک اور اخراج 32ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 32ہزار500کیوسک، اخراج 32 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29 ہزار 200کیوسک اور اخراج 20 ہزار400 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1439.84 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.778 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1122.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.844 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔