واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

87
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 87 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 78 ہزار200 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار کیوسک اور اخراج 31 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار300کیوسک، اخراج2 لاکھ 44 ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار600کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار 500کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.95 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.352 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.268 ملین ایکڑ فٹ ہے۔