واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

96
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار400 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد14 ہزار 100کیوسک اور اخراج14 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخرج 20 ہزار400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 11 ہزار100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار700 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،

ڈیم میں پانی کی موجودہ 1435.92 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.693ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1104.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.466 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔