اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد35 ہزار 300کیوسک اور اخراج35 ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد37 ہزار600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار400 کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1419.34 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.266ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1089.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.261 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.219 ملین ایکڑ فٹ ہے۔