اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔
منگل کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25200کیوسک اور اخراج 48000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3000 کیوسک اور اخراج3000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد3400کیوسک اور اخراج24000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6600کیوسک اور اخراج 3000کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1443.81 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.985 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1128.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.035 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔