اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعرا ت کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 91 ہزار300 کیوسک اور اخراج 91 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد2 لاکھ9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 61 ہزار300 کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1468.07 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1187.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.500 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔\932