واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ

196
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 400کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 81 ہزار400 کیوسک اور اخراج 81 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار400کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 64 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1473.80 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.999 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.350 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔